۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افغانستان

حوزہ/ ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام سے اس بات کی شدت سے توقع ہے کہ وہ اس ‏بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار افراد کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ضروری تدابیر اختیار کر کے مستقبل میں ‏اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکیں گے۔ ‏

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کے صوبۂ قندوز کی ایک مسجد میں دھماکے اور بڑی تعداد میں نمازیوں کی موت کے دلخراش سانحے پر آیۃ اللہ ‏العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیے جانے اور اس طرح کے ‏واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صوبۂ قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں دھماکے کے تلخ اور المناک واقعے نے، جس میں بڑی تعداد میں مومنین کی ‏جانیں گئیں، ہمیں غمزدہ کر دیا۔ ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام سے اس بات کی شدت سے توقع ہے کہ وہ اس ‏بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار افراد کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ضروری تدابیر اختیار کر کے مستقبل میں ‏اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکیں گے۔ ‏
خداوند متعال سے اس سانحے کے شہداء کے لیے رحمت اور درجات کی بلندی، زخمیوں کے لیے جلد از جلد شفاء اور ان کے ‏متعلقین اور پسماندگان کے لیے صبر و تسکین کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
‎9 ‎‏ اکتوبر 2021‏

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .